کرفیو کے باوجودرکن اسمبلی اشوک نائک کی ملکیت والاکالج کھلارہا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: شیموگہ دیہی رکن اسمبلی اشوک نائک کی ملکیت میں شامل اکشرا کالج ویک اینڈ کرفیو کے باوجود کالج کھولارہنے کی بات سامنے آئی۔کالج کی بس میں سوار طلباء کو آج کالج جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس تعلق سے جب سوال کیا گیا توبتایا گیا کہ آج بچوں کو ٹیکے لگانے کی خاطر کالج کھولاگیا ہے۔جبکہ صرف شیموگہ میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں کورونا کے پس منظر میںویک اینڈ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کرفیو کل (جمعہ) شام 8 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس طرح حکومت نے حکم دیا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں کو بندرکھیں نہ کھولے جائیں۔ لیکن شیموگہ ضلع میں سرکاری قوانین کو بلائے طاق رکھ کر کالج کھولاگیا ہے۔ شیموگہ کے دیہی رکن اسمبلی  اشوک نائک کی ملکیت میں آنے والے اکشراکالج کھولاگیا ہے۔ طلبہ کو ٹیکے لگانے کی نیت سےکالج کھولاگیا ہےیہ وضاحت کی گئی ہے۔اسی کے ساتھ ٹیکہ اندوزی کے دوران ایک طالب العلم کی صحت میں اُتار چڑھاؤ ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔