دہلی:۔ پی ایم مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور ایودھیا کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ایودھیا ایک ایسا شہر ہونا چاہئے جو ہر ہندوستانی کے ثقافتی شعور کی زمین میں متصور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کو ایسا بنایا جانا چاہئے کہ ہندوستان بھر کی ثقافت اور روایات کی جھلک نظر آئے ،کیوں کہ ایودھیا ایک روحانی شہر ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ ایودھیا کی ترقی اس طرح سے کرنی چاہیے کہ جہاں سے سیاح اور’یاتری ‘دونوں فائدہ اٹھاسکیں۔ نیزایودھیا ایسا ہونا چاہئے ،جہاں ملک کے ’نوجوان‘ کم از کم ایک بار یہاں ضرور آئے ۔پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایودھیا میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوشش ہے کہ ہم ایودھیا کی شناخت کو منائیں اور جدید طریقوں سے ایودھیا کی تہذیب کو برقرار رکھیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ جس طرح شری رام میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، اسی طرح ہندوستان کے ہر شہری کو بھی ایودھیا خصوصا ً’نوجوانوں‘ کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔خیال رہے کہ ایودھیااور رام مند ر کی تعمیر و بازآبادکاری ارو ترقیاتی ضمن میں تقریباً پانچ سو افراد کی رائے لی جا چکی ہے۔
