شیموگہ:۔ میکے داٹو منصوبے کے مطالبے کو لیکرکانگریس کے پیدل احتجاج کولیکر ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا ،نے کہا کہ "ہم سمجھارہے ہیں کہ موت کو گلے نہ لگائیں مگر وہ خود مرنا چاہ رہے ہیں، سدارامیا ریاست کی ملکیت ہیں اور ہم انہیں کھونا نہیں چاہتے۔ایشورپانے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سابق سی ایم سدرامیا اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار دونوں ہی پیدل احتجاج کرنے کی ضد کررہے ہیںلیکن ہمارا سوال ہے کہ کیا آپ کارکن آپ کو تنہا سفر کرنے دیں گے ؟۔ اس لیے انہوں نے تجویز دی کہ وہ اپنی جدوجہد بند کردیں اوراپنی ضد چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی تعلقہ پنچایت، ضلع پنچایت اسمبلی الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اس کے درمیان ہی یہ تماشہ کھڑا کرنے کی کوشش ہےکہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میںحزب اختلاف پارٹی کو جدوجہد کرنے کا موقع دیا گیا ہے، لیکن کانگریس پارٹی اسکا سیاسی استعمال کررہی ہے ۔وزیر موصوف نے سوال کیا کہ جب وہ اقتدار میںتھے تو کانگریس کو کرشنا، کاویری اور میکے داٹومنصوبوں کے نفاذ کاخیال کیوں نہیں آیا؟ریاست میں بی جے پی حکومت کے آتے ہی آپ کو کرشنا، کاویری، میکے داٹویہ سب یاد آگیا ہے۔
