نندیتا خودکشی معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے: کیمانے رتناکر 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ نندیتا خودکشی معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کیا جانا چاہئے اور ارگا گیانیندر کو وزیر داخلہ کے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے۔اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سابق وزیر کیمانے رتناکر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے اور انہوں نے اپنے اس مطالبے کو لیکر30 جنوری سے بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر تھاتو اس دوران ارگاگیانیندر سمیت بی جے پی لیڈروں نےنندیتا کی پراسرار موت کی تفتیش سی بی آئی سے نہ کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دراصل وزیر داخلہ ارگا گیانیندر اپنی فرقہ پرست سوچ کے ذریعہ مجھے ہرانےکی کوشش میں تھے لیکن اس وقت انکے پاس کوئی سیاسی ہتھیار نہیںتھا، جس کیلئے انہوں نے نندیتا خودکشی معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے سیاسی فائدے کیلئےاس معاملے کا رخ قتل اور عصمت کی جانب موڑ دیا اوراپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کیلئے اس معاملے پرفرقہ وارانہ رنگ چڑھاکر کرشنا پوجاری کے خاندان کو سڑک پر لاکر کھڑا کردیا تھا۔انہوں نےالزام لگایا کہ ان الزامات کے پیچھے بہت سے بدعنوان برہمن اور غداروں نےمل کر مجھے شکست دینے کیلئے چور راستہ اختیارکیا تھا۔ اس وقت ارگاگیانیندرخود وزیر داخلہ ہیںوہ بے خوف ہوکراس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر سکتےہیںاور وہ مجھ پر مداخلت کا الزام بھی نہیں لگا سکتے ۔سال 2018 کے انتخابات کے دوران نندیتا کے گھر کا دورہ کرچکےمرکزی وزیر امیت شاہ نےبھی سی بی آئی سے تحقیقا ت کروانے کایقین دلایا تھا ۔ انہوں نے اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ اگر سی بی آئی کی تحقیقات میں انہیں قصوروار پایا گیا تو وہ سیاست سےسبکدوشی اختیار کرلینگے ۔ انہوں نے دبائوڈالاکہ یا تو وزیر موصوف اگلے6 ماہ کے اندر سی بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ دیں یا نہیںتو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔ سابق وزیر کیمانے رتناکرنے ریاستی وزیر اعلیٰ سے گذارش کی ہے کہ وہ ان تمام واقعات کو پیش نظررکھتے ہوئےارگاگیانیندر کو وزیر کے عہدے سے معطل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ پریس کانفرنس میں آرپرسناکمار، کے بی پرسننا کمار، این رمیش، یمونارنگے گوڑا، وجئے کمار وغیرہ موجودتھے۔