لکھنو:۔یوگی حکومت بھلے ہی اپنے آپ کو بہترین حکومت ثابت کرلے،گائے کی حفاظت کیلئے درجنوں گائو شالائیں بنالے، لوجہادکیلئے جدید قانون کیوں نہ بنالے ،لیکن یہ ڈھنگ کے ٹوائلٹ بنانے میں ناکام نظرآرہی ہے،جس کی مثال اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔10 لاکھ روپئے کے خرچ سے یوگی حکومت نے یہاں کے بستی ضلع کے گائوں میں عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کی جسے عزت گھرکا نام دیاگیاہے۔لیکن اس عزت گھرمیں جو ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں وہ ایک دوسرے کی بے عزتی کا سبب بن سکتے ہیں ۔ دراصل دس لاکھ روپئے خرچ سے یہاں عوامی بیت الخلاء بنایاگیاہے جس میں دو بیت الخلاء کو ایک ہی کمرے میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ بیت الخلاء کو دروازے بھی نہیں ہیں،جو مزید بے عزتی کا سبب بن رہے ہیں۔اس تعلق سے بستی ضلع انتظامیہ کرنے تحقیقات کرنے کی بات کہی ہے۔
