جنہیں ٹکٹ نہیں ملے گی،اُنہیں ایم ایل سی یا بورڈ کارپوریشن کا صدر بنایاجائیگا:ڈی کےشیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔جن لوگوں کوکانگریس پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملے گی،اُن دعویداروں کو پارٹی ایم ایل سی،بورڈ یا کارپوریشن کے عہدوں پر نامز دکریگی۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے یادگیرمیں منعقدہ پرچا دھائونی یاتراکے اختتامی جلسے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی جس کسی کو بھی ٹکٹ دے ،پارٹی کارکنان اُس کیلئے کام کریں،حکومت آنےپر ہر وفادار کارکن کو عہدہ دیاجائیگا،کوئی بھی بغاوت کیلئے آگے نہ آئیں۔اس موقع پر انہوں نے ایک کتابچے کا بھی رسم اجراء کیا،جس کانام بی جے پی کے پاپ کی کہانی ہے،انہوں نے اس کتابچے کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکنوں سے اپیل کی ہے۔