دارالارقم اہلحدیث کی جانب سے 320 مستحق افراد میںر مضان راشن کٹس تقسیم

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :دارالارقم جمیعت اہلحدیث ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)شیموگہ کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی غریب ومستحق افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔یہ ادارہ مسلسل ملی وفلاحی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ہرسال اس ادارے کی جانب سے ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں مستحقین افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے مدد کی جارہی ہے۔ این سی سی کیمپ ،سولے بیل ، مداری پالیا علاقے میں 320 مستحقین افراد میں رمضان راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔