قرضہ نہ دینے پر ایک شخص نے بینک کو آگ لگادی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہاویری: کبھی کبھی لوگ اس قدر باغی ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنی ضد کو پورا نہ ہونے پر مشتعل ہوجاتے ہیں اورکسی بھی حدتک جاکر اپنا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی واقع کرناٹک ہاویری ضلع کے کاگی نیلے پولیس تھانے کے حدود میں پیش آیا ہے جہاں پر ایک شخص نے بینک میں قرضہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی، لیکن دستاویزات نہ مکمل ہونے اورلون کیلئے اہل نہ ہونے کے سبب بینک نے عرضی گذار نے تیش میں آکر بینک کو آگ لگادی۔ اس معاملے کی اطلاع پاکر پولیس نے ملزم کو آئی پی سی 436،477،435 کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے گرفتارکیا ہے اوراسے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ بینکوں میں جہاں لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے طرح طرح کی اسکیمیں اور رعایتوں کی لالچ دی جاتی ہے وہاں حقیقی ضرورتمندوں کو قرضہ جات دینے کیلئے جسطرح سے پریشان کیا جاتا ہے وہ اسطرح کے واقعات کو جنم دینے کی بات بن جاتی ہے۔ واضح ہوکہ ایک ہندی فلم میں فلم کا ہیرو بینک سےقرضہ نہ ملنے کی وجہ سے بینک لوٹ لیتا ہے، لیکن یہاں بینک کو آگ لگادی ہے۔