ریپن پیٹ:۔یہاں کی سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں بی کام سال دوم میںتعلیم حاصل کررہے ایک طالب العلم میں کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے پیش نظر کالج آنے والے طالب العلموں کو ہوم کوارنٹائن کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ طالب العلم کی صحت میں خرابی ہونے کے پیش نظر ریپن پیٹ کی پی ایچ سی میں کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ میں طالب العلم کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طالب العلم کے کورونا پازیٹیو ہونے کے پیش نظر بی کام سال دوم کے تمام طالب العلموں کا سلیاب ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تمام طلباء کا ٹیسٹ کروانے کے بعدپیرکے روز تک کالج بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی پیرکے روز کالج آنے والے طلباء کو ڈبل ڈوز سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعدریپن پیٹ کی عوام اورطلباء میں ایک طرح کا خوف چھاگیا ہے۔
