میاکس اسپتال اورآج کا انقلاب کے اشتراک سےہیلتھ کیمپ کا اہتمام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہر کےراجیو گاندھی بڑاونے میں روزنامہ آج کا انقلاب ، میاکس اسپتال اور سنمارگاویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے خواتین کی صحت کیلئے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کیمپ میں معروف ڈاکٹر ثمیہ تبسم جو گائناکلوجسٹ اورماہرین امراض برائے خواتین ہیں انہوں نے اس کیمپ میں خواتین کی صحت کے مسائل کا معائنہ کیا اورخواتین کو معقول علاج فراہم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمیہ تبسم نے خواتین کو اچھی صحت کیلئےکیا بنیادی اقدامات اٹھانے ہیں اسکی تشریح کی اورکہا کہ پاکی صفائی آدھا ایمان ہے ، ویسے تو مسلمانوں کو پاک صاف رہنا ہے اس کیلئے اسلام میں سختی سے ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ سائنس بھی یہی کہتا ہے کہ اچھی صحت کیلئے پاکی صفائی ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کو امراض کے تعلق سے تفصیلات دینے کے علاوہ بروقت علاج کروانے اور بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹر حمیرہ نضحت ، روزنامہ آج کا انقلاب کےایڈیٹر مدثر احمد، سنمارگا ویلفیئر ٹرسٹ کے فریدہ بانو، محمدرفیع وغیرہ موجودتھے۔