رام نگر:۔ میکے ڈاٹو واٹر پروجکٹ کا مطالبہ لے کر شروع کی گئی کانگریس کی میکے ڈاٹو پیدل ریلی کو کانگریس نے کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔رام نگر میں کانگریس کے ضلعی دفتر میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدرامیا نے پارٹی قائدین کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ جب ہم نے جب ہم نے دو ماہ قبل اس احتجاجی پیدل ریلی کا اعلان کیا تھا تو وہاں کوئی کورونا طاعون نہیں تھا جس کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم نے پیدل یاترا شروع کی تھی، مگر اب ہم یہاں کووڈ انفیکشن میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنی ریلی کو روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر ختم ہونے کے بعد ہم اسی گراؤنڈ سے دوبارہ اس ریلی کی شروعات کرینگے۔سدارمیا نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ سے متاثرہ افراد میں اضافے کیلئے کانگریس نہیں بلکہ بی جے پی ذمہ دار ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے کئی پروگرام کئے اور اُن پروگراموں میں سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اب یہ لیڈران عوام کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ میکے ڈاٹو پیدل یاترا کا اغاز سنگم سے ہوا تھا، آج ہمیں اپنی ریلی روکنی پڑی رہی ہے۔ کانگریس بہت پرانی قومی پارٹی ہے اس لئے ملک کے عوام کیلئے ہماری ذمہ داری ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے چلتے کوود معاملوں میں اضافے کیلئےبی جے پی ذمہ دارہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے کسی بھی پروگرام کو نہیں روکا۔ 6 تاریخ کو ایوان بالاکیلئےمنتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ وزیر اعلیٰ، وزراء وغیرہ سبھی لوگوں نے شرکت کی ، تب کسی نے کووڈ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ سابق ایم ایل اے سبھاش گوڈیوادر نے احتجاج کیا تھا جبکہ رینوکاچاریہ نے ریلی نکالی تھی۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مرکزی وزراء نے جنا آشیرواد یاترا نکالی اور کئی جلسے بھی کئے ، اس کے لئے کسی کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ وزیر داخلہ آروگا جنانیندر نے بھی حلقہ میں میلہ لگایا۔ اوبرا نے مقدمہ بھی نہیں کیا۔ لیکن ہم نے مقدمہ درج کر کے عدالت میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔جب کے وزراء دوسری لہر میں تھے تو جناسیہرا یاترا اور اسمبلی سب ختم ہو چکے تھے۔ کسی سے اجازت نہیں لی۔ وزیر داخلہ آروگا جنیندر نے اپنے حلقہ میں میلہ لگایا۔ کسی ایک پر بھی کیس داخل نہیں کیا گیا۔ لیکن ہم پر جھوٹے معاملے درج کرکے معاملے کو عدالت میں لے جایا گیا ہے۔سدرامیا نے کہا کہ ہم حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بی جے پی کا مقصد کسی نہ کسی طرح ہمارے پیدل یاترا پر پابندی لگانا ہے، لیکن ہم یہ بھی ہرگز نہیں چاہتے کہ ہماری ریلی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر کوئی اثر پڑے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا انفیکشن کسی بھی وجہ سے ہماری پیدل یاترا سے نہ بڑھے۔ ہم نے یہ فیصلہ عوام کی صحت کے پیش نظر عوام کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔
