دہلی۔سنٹر نے بتایا ہے کویس شیلڈ یا کووایکسن ٹیکہ کی پہلی خوراک لینے والوں میں21ہزارلوگ کویڈ کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں‘ وہیں دوسری خوراک حاصل کرنے والو ں میں5500لوگوں کو جانچ میں مثبت نکلا ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائی سی ایم آر ڈائرکٹر جنرل بالرام بھارگاؤ نے کہاکہ 1737178افراد میں سے جنھوں نے کووایکسن ٹیکہ کی پہلی خوراک لیاہے04.0فیصد لوگ مثبت پائے گئے‘ وہیں کویس شیلڈ کی پہلی خوراک لینے والے 15732754لوگ میں سے 03.0 فیصد لوگ وباء کی زد میں ائے ہیں۔بھارگو جنھوں نے تفصیلات پیش کی کا کہنا ہے کہ ٹیکہ نے وباء کے اثر کو کم کرنے اور مہلک وائرس کے سبب اموات کے اثر کو بھی کم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”ٹیکہ لینے کے بعد اگر کوئی انفکیشن کی زد میں آتا ہے تو اس کو انفیکشن کی پیش رفت کہاجاسکتا ہے‘۔بھارگو نے کہاکہ اب تک 1.1کروڑ کوویکسین کی خوارک پہنچائی جاچکی ہیں۔جس میں سے 93لاکھ لوگ جنھوں نے پہلی خوراک لی ہے 4208لوگ(04.0) فیصد لوگوں وباء کی زد میں آئے ہیں جو10ہزارافراد میں چار پر مشتمل ہے۔ جبکہ1737178لوگوں نے دوسر ی خوراک لی ہے‘ جس میں صرف695(04.0فیصد) کو جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ کویس شیلڈکے6.11کروڑ خوارک دی جاچکی ہیں۔ دس کروڑ نے پہلی خوراک لی ہے جس میں سے145.17لوگ جو10ہزارمیں زد میں آنے والے دو افراد پر مشتمل ہے۔اسی ٹیکہ کی دوسری خوراک 15732754لوگوں نے لی ہے جبکہ03.0فیصد کے حساب سے 5014لوگ وباء کی دوبارہ زد میں آئے ہیں۔تفصیلات کے بموجب 5709افراد دوسری یا دونوں خوراک لینے کے بعد وباء کی زد میں آئے ہیں۔نیتی آیوگ کے رکن(ہیلتھ) وی کے پاؤل نے مانا ہے کہ ٹیکہ لینے کے بعد بھی خطرہ برقرار ہے لہذا”ہم لوگوں پر زوردے رہے ہیں کہ ٹیکہ لینے کے بعد بھی کویڈ کے لئے مقررہ گائیڈ لائنس او رقواعد پر عمل کریں“۔ملک میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے کہاکہ یومیہ اساس پر 7500 میٹرک ٹن آکسیجن کی پیدوار کی جارہی ہے اور 6600میٹرک ٹن آکسیجن میڈیکل استعمال کے لئے ریاستوں کو سپلائی کی جارہی ہے۔
