سہولیات سے لیز ٹرک ٹرمینل کی تعمیر کیلئے معقول مقام کی نشاندہی کرنے کی جائے: ایس ویرایا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ ضلع میں تمام سہولیات سےلیز ٹرک ٹرمینل بنانے کی ضرورت ہے۔یہ تبھی ممکن ہے جب تمام محکمے او ر عوام باہمی تعاون سے کام کرینگے اس بات کااظہار ٹرک ٹرمینل بورڈ کے چیرمین ڈی دیوراج نے کیاہے۔انہوںنےڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی افسران، شیموگہ اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کے آئی ڈی بی اور ریونیو افسران کے ساتھ شیموگہ ضلع میں ٹرک ٹرمینل کی تعمیر کے لیے مناسب اراضی کے حصول کے بارے میں بات چیت کے لیے منعقدہ میٹنگ میں بات کر نے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فی الوقت کچھ مقامات پر  ٹرک ٹرمینل ہیں۔ آنے والے دنوں میں اور بھی ٹرک ٹرمینلز بنائے جائینگے اس سڑک حادثات میں کمی ہوگی اس کے علاوہ روزگار کے مواقع کے ساتھ ایک منی ٹاؤن شپ بھی تعمیر کی جائے گی۔ یہاں آپ ٹرکنگ ایجنٹوں کو دفتر دے سکتے ہیں۔ اس طرح ٹرک ٹرمینل سے بہت سے فوائد ہیں۔ ٹرمینل نہ ہونے کی وجہ سے اکثر  سڑک کنارے لاریاں روک دی جاتی ہیںاس سے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔  ضلع میں ٹرک ٹرمینل عمل میں لایا جاتاہے تو اس سے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی آرام کرنے کا موقع ملے گا۔ ٹرک ٹرمینل کی تعمیر کے لیے کم از کم 15 سے 20 ایکڑ سے زیادہ سے زیادہ 50 ایکڑ  کی زمین درکارہے یہاں ایک گودام بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ہوسا پیٹ، ہبلی، دھارواڑ اور یشونت پور میں اچھی طرح سے لیس ٹرمینل ہیں۔ پہلی ترجیح سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنا ہے۔ اگر یہ دستیاب نہیں ہے تو انڈسٹریل پارک یا کے آئی اے ڈی بی کی  جگہ کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ نیشنل ہائی وے کے ارد گرد 2 سے 5 کلومیٹر تحصیلداروں، شہری ترقیات اور کے اے آئی ڈی بی کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں علاقوں کی نشاندہی کے لیے ضلعی حکام کے  تعاون کی ضرورت ہوگی ۔ سوڈا کے صدر جیوتی پرکاش نے تجویز پیش کی کہہریگے کے قریب شوگر فیکٹری کی زمین پر توجہ دی جاسکتی ہے۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوا منی ، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ناگیندر ایف ہنلی، سوڈا کمشنر کوٹریش، شیموگہ کے تحصیلدار ناگراج اور دیگر ضلعی سطح کے افسران موجود تھے۔