بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس حادثے میں 9 افراد ہلاک،37 زخمی;وزیر ریل نے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی

سلائیڈر نیشنل نیوز
میناگڑی:۔ مغربی بنگال میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے اور 37 لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پٹری سے اترنے والی بوگیوں میں کوئی بھی مسافر نہیں پھنسا ہے۔ زخمی مسافروں میں سے 6 کی حالت نازک ہے اور انہیں سلی گڑی کے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ باقی لوگ جلپائی گوڑی اور میناگوری کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس ٹرین کے 12 ڈبے جمعرات کو بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے میناگوری قصبے کے قریب پٹری سے اتر گئے۔نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کی چیف پبلک ریلیشن آفیسر گنیت کور نے بتایا کہ بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس ٹرین میں پھنسے لوگوں کو آدھی رات تک کوچوں سے باہر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹریک کو صاف کرکے بحال کیا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو آج صبح جائے حادثہ پر پہنچے۔ وشنو نے جلپائی گوڑی میں گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس کے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اشونی وشنو نے بتایاکہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کا واقعہ ہے۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم مسلسل اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے بات کی اور مغربی بنگال میں ٹرین حادثے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ میری ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امیدکرتا ہوں۔