جلدبازی میں فیصلہ نہ کریں:سی ایم ابراہیم کو سدرامیاکی نصیحت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔جلد بازی میں فیصلے نہ کرنے کیلئے سی ایم ابراہیم کو سابق وزیر اعلیٰ سدرامیانے نصیحت کی ہے۔آج دوپہر ودھان سودھامیں ظہرانے کے وقت ملاقات کے دوران سدرامیا نے سی ایم ابراہیم کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ لیں او رنہ ہی کوئی اور بات سوچیں۔مزید سدرامیان نے کہاکہ میں نے پہلے ہی تمہیں کہاتھاکہ31 مارچ کو تمہارےہی گھر میں بیٹھ کر اس سلسلے میں تبادلہ خیال کرینگے،اُس وقت تک تم خاموش رہو۔واضح ہوکہ دو دن قبل ہی سی ایم ابراہیم نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ کانگریس ہائی کمان کو اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں اور جلدہی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔