شیموگہ:۔ بلدیاتی اداروں سے ایم ایل سی الیکشن لڑنے کیلئے کانگریس امیدوار آرپرسننا کمار دوسری مرتبہ اپنی قسمت آزمانے جارہے ہیں اور اس بار بھی انکی جیت یقینی ہے۔ اس بات کا اظہارسابق وزیر اور کانگریس کے ریاستی ترجمان کیمانے رتناکرنےکیا ہے۔ انہوں نےآج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے ہی پرسنا کمار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ چنانچہ ووٹنگ کیلئے تشہیر بھی شروع ہوگئی۔آر پرسننا کمار نے تیرتھ ہلی سمیت داونگیرے ضلع کے ہونہلی، چنگیری اور مایاکونڈہ کے علاقوں کا بھی دورہ کیا ہے۔ انہوں نے تیر تھ ہلی میں بھی مہم چلاتے ہوئے مجموعی طور پر بی جے پی سے آگے ہی ہیں۔ پچھلے الیکشن میں جے ڈی ایس پارٹی دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ اب چونکہ مدھو بنگارپا سمیت جے ڈی ایس کے کئی لیڈرکانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں یقیناً سوربا میں بلاشبہ کانگریس برتری حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناکامی ہمارے لئے مددگار ثابت ہوگی ۔ اس بار ان کی فرقہ پرستی، ان کے مذہبی عقائد اور مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا طریقہ کام نہیں آنے والاہے ۔ ہم شیموگہ ضلع سمیت ریاست میں مزید سیٹیں جیتیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آراگا گیانیندر تیرتھ ہلی کے واحد وزیر داخلہ ہیں۔ وہاں اپنے نابالغوں کی مدد کررہے ہیں اور جرائم میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہےہیں۔ وہ اپنے مخالفین پر من چاہے مقدمے چلا رہے ہیں۔ پورے تیرتھ ہلی میں غیر اخلاقی ، غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔پریس کانفرنس کی قیادت کر رہے تھے ویدا وجئے کمار، کلگوڑو رتناکر، یمونا رنگے گوڑا، این رمیش، ایس پی دنیش، منجوناتھ، دیوی کمار، راگھویندر سمیت بہت سے لوگ موجودتھے۔
