چھتیس گڑھ:گاوں میں پیدا ہوا تین آنکھوں والابچھڑا، ناک میں ہیں چار سوراخ

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز
رانچی:۔چھتیس گڑھ کے راج نند گاوں ضلع میں ایک عجب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کیلئے گنڈئی گاوں میں ایک جرسی گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے ۔ اس ناقابل یقین بچھڑے کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ گاوں میں جمع ہورہے ہیں ۔ لوگ بچھڑے کی پوجا بھی کررہے ہیں اور پیسوں کا چڑھاوا بھی چڑھا رہے ہیں ۔ چھتیس گڑھ کے راج نند گاوں ضلع تین آنکھوں والے بچھڑے کو دیکھنے کیلئے لوگ قطار لگا کر کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مقامی لوگ اس کی پوجا کرنے لگے ہیں ۔ ضلع کے گنڈئی علاقہ کے گرام پنچایت بندیلی کے اشوت گرام لودھی نوا گاوں میں تین آنکھوں والا بچھڑا گائے نے جنم دیا ہے ۔ راج نندگاوں ضلع کے لودھی نواگاوں کے ہیمنٹ چندیل کھیتی باڑی کے کام کے علاوہ گائے کی پرورش میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ایک جرسی گائے کی پرورش کی ۔ مکرسکرانتی کے دن ان کے گھر میں اس گائے نے ایک بچھڑے کو جنم دیا ، جس کی تین آنکھیں ہیں ۔ ایک آنکھ سر کے بیچ میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی ناک میں دو کی جگہ چار سوراخ ہے ۔ یہ خبر تیزی سے علاقہ میں پھیل گئی ۔ کوئی اس کو مذہبی عقیدت سے جوڑ کر تو کوئی سائنس کا کرشمہ مان کر اس تین آنکھوں والے بچھڑا کو دیکھنے کیلئے پہنچ رہا ہے ۔یہ خبر تیزی سے علاقہ میں پھیل گئی ۔ کوئی اس کو مذہبی عقیدت سے جوڑ کر تو کوئی سائنس کا کرشمہ مان کر اس تین آنکھوں والے بچھڑا کو دیکھنے کیلئے پہنچ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کی مانیں تو علاقہ میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے ، جس میں ایک بچھڑا تین آنکھوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے ۔ زیادہ تر لوگ اس کو مذہبی عقیدت سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں ۔ مقامی لوگ بچھڑے کو پھول ، پھل ، پیسہ چڑھا کر اس کی پوجا کررہے ہیں ۔ بچھڑے کی جھلک پانے کیلئے گھر کے باہر لوگوں کی قطار لگ رہی ہے ۔