ای ایس آئی اسپتال سےملازمین استفادہ حاصل کریں: راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: شیموگا سمیت پڑوسی اضلاع جیسے چتردرگ اور چکمگلورو ضلع سے لاکھوںمزدور اور ان کے اہل خانہ پر منحصر افراد کیلئے ای ایس آئی اسپتال کی سہولیات دستیاب ہوںگی، ملازمین کو اس سے استفادہ اٹھانا چاہئے۔ اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندا نے کیا ہے۔ انہوں نے شہر کے راگی گڈہ میں 100 بستروں پر مشتمل ای ایس آئی اسپتال کی عمارت کی تعمیر کا افتتاح کیا۔بعدزاں اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا سمیت متعدد وجوہات کی بناء پر طویل وقت سے زیر التواء اس عمارت کی تعمیر کا افتتاح اب جاکر ہواہے اور اگلے 2 سالوں میں یہ مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے تجویز دی کہ ضلع کے تمام صنعتکار ، تاجر ، ملازمین اور مزدور تمام تعلقوں میں ملازمت کررہے مزدوروں کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے توقع کی ہے کہ جلد ہی ضلع میں 4 سے 5 بڑے پیمانے والی صنعتوں کا آغاز ہونے والاہے۔ پہلے ہی بھدراوتی کی میسور پیپر ملز (ایم پی ایم ) اور وی آئی ایس ایل کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ماچنہلی انڈسٹریل ایریا میں پہلے ہی ایک ڈسپینسری موجود ہے اوراب ایک اور ڈسپینسری کی شروعات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج اورضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا، ودھان پریشد ممبر رودرے گوڑا ، شیموگہ دیہی رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک، کاڈا صدر پویترا رامیا، سوڈا صدر جیوتی پرکاش،سمیت دیگر کئی عوامی نمائندے وافسران موجودتھے۔