شیموگہ:ایک طرف شہر کے اسکولوںاورکالجوں میں کورونا پازیٹیوکے معاملے سامنے آرئے ہیںتودوسری طرف کوئمپویونیورسٹی بھی کورونا کے قہر سے بچ نہیں پائی ہے ۔ یونیورسٹی میں کورونا مریضوں کا انکشاف ہونے کے بعد یونیورسٹی کیلئے5 دنوں کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کوئمپو یونیورسٹی کے 24 افراد میں کورونا پازیٹیو ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دودن قبل 5 افراد میں دکھائی دینے والے کورونا پازیٹیو معاملے بڑھ کر 19 کی شرح پر پہنچ چکےہیں۔ پہلے رابطے میںآنے والے19 طلباء کو ہوم کورانٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متاثرین میں 5افراد یونیورسٹی کا عملہ ہے، لائبریری اور اسٹوڈینٹ ہاسٹل میں کورونا کے متاثرین پائے گئے ہیں۔ اس پس منظر میں یونیورسٹی کے تمام پی جی طلباء کیلئے 17سے21جنوری تک تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔تعطیل کے دوران طلباء کیلئے آن لائن کلاسس کااہتمام کرنے کے احکامات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ویر بھدرپانے کیاہے۔
