چنگیری:۔ملک کی مرکزی و ریاستی بی جے پی اقتدار والی حکومت کی جانب سے جاری چھوٹے بچے سے لیکر موت تک انسانی ضرورتوں کے لحاظ سے ترتیب اسکیموں کا عوام بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔تعلق کےقصبہ ہرے کوگلور میں محکمہ پی دبلیو ڈی کی ذریعہ قصبہ کوگلور سے قصبہ آلور تک تعمیر شدہ سی سی روڈ کا افتتاح اور محکمہء نیراروری نگم کی جانب سے کوگلور تا کندگل دو کروڑ نوئےلاکھ کی لاگت سے منطور سی سی روڈ کے تعمیری کام کا افتتاح کرنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رکنِ اسمبلی و کرناٹکا صابن آئنڈ ڈیٹر جینٹ بورڈ چیرمن کے ماڈال ویر و پاکشپا نے ان خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ قریہ میں دو تالابوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں ،اس کے علاوہ اسکول دو کمروں کی تعمیر کیلئے 26 لاکھ روپئے منظور ہوئے ساتھ ہی اسی قصبہ کی 30 بیوہ خواتین کیلئے گھروں کی تعمیر کی منظوری کے کاغذات دئے گئے ہیں ،تعلق پنچایت چیف ایکزیکیٹوآفسر پرکاش نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 224 اسمبلی حلقوں میں سے چنگیری کیلئے 983 گھر منظور کرانے میں کامیاب ماڈال ویرو پاکشپا کی دلچسپی غریب عوام کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتی ہے ۔اس موقع پرگرام پنچایت چیرمن کے یس گریش ،نائب چیرمن سمنگلہ ،پنچایت ڈیولپمنٹ افسر شیر علی ،انجینئرروی کمار گڈاپا کاکنور ،کے پی مہیش ،تعلق پنچایت سابق صدر لوہت کمار ،اورمنجولا وغیرہ اجلاس میں شریک رہے۔
