کورونا بحران: ’زائیڈس‘ کی ویرافین کو ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری

نیشنل نیوز

دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت مریضوں کی بڑھتی تعداد اور ان کے جسم میں نظر آ رہی پیچیدگیوں کے پیش نظر علاج کے کئی طریقے تلاش کئے جا رہے ہیں۔ ریمیڈسویئر اور فیبی پیراویر جیسی دواؤن سے کوو کی شرعات میں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اب ایک نئی دوا کے ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری فراہم ہو گئی ہے۔فارما کمپنی زائیڈس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس کی پجیلیٹڈ انٹرفیرون الفا-2بی ’ویرافینُ کو ڈی جی سی آئی سے منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے بالغوں میں کووڈ کے ہلکے انفیکشن کا علاج کیا جا سکے گا۔زائیڈ نے بتایا کہ اس کی دوا کووڈ کے مریضوں پر آزمائش کے دوران15.91فیصد مریض ساتویں دن تک آر ٹی پی سی آر میں نگیٹو پایا جائے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ اس دوا کے استعمال میں کووڈ کے مریضوں میں آکسیجن سپلائی کی ضرورت کو کافی حد تک قابو میں کیا جا سکتا ہے۔کمپنی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویرافین اینٹی وائرل دوا ہے، جو کہ کووڈ کے ہلکے انفیکشن والے مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک سنگل ڈوز سے مریضوں کے علاج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔