شیموگہ مسلم ہاسٹل کمیٹی کے آفیس بیررس کا انتخاب ; الہدیٰ غوث صدر،سرفرازاحمد پٹیل نائب صدر منتخب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔یہاںکی مسلم ہاسٹل(وقف) کمیٹی کے آفیس بیررس کا انتخاب آج شام ہوا،جس میں کمیٹی کے رکن محمد غوث( الہدیٰ ) کو صدر اور نائب صدرکے طور پر سرفراز احمدپٹیل کو چُناگیا۔مسلم ہاسٹل کمیٹی کے آفیس بیررس کے انتخاب کیلئے پچھلے کئی دنوں سے بحث ومباحثے چل رہے تھے اور ایک دوسرے الزام تراشیاں ہورہے تھے،بلآخر آج شام 11  افرا د میں سے 10 افراد پر مشتمل کمیٹی نے  صدر،نائب صدر اور سکریٹری اور خزانچی کے عہدے کیلئےانتخاب ہوا۔اس انتخابی نشست کی صدارت کمیٹی کے رہی رکن ایچ کے عبدالواجدنے انجام دی۔مگر اڈوکیٹ شہراز مجاہد صدیقی جو کمیٹی رکن ہیں انہوں نےتحریری طو رپر اپنا اعتراض درج کرتے ہوئے کہاکہ یہ نشست وقف قانون کے برعکس ہے،ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ تمام اراکین کو اطلاع بذریعہ رجسٹری پوسٹ دی جاتی اور اس نشست کی صدارت وقف آفیسریا وقف بورڈکے نمائندے کی موجودگی میں کی جاتی،مگر وہ بھی نہیں ہوا۔ان کے اس اعتراض کو قبول تو کرلیاگیاہے،لیکن کمیٹی کی تشکیل کا حتمی فیصلہ بھی لیا گیا ہے ۔ صدر و نائب صدرکے علاوہ سکریٹری کے طور پر اللہ بخش اور خزانچی کے طو رپر عبدالمجیب کو منتخب کیاگیاہے۔تمام منتخب ہونے والے اراکین کو باضابطہ طور پر سات سات ووٹ ملے ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی صدر الہدیٰ غوث نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرنہ صرف شیریں تقسیم کی بلکہ پٹاخے اُڑاکر جشن بھی منایا۔نومنتخب صدر الہدیٰ غوث کے سامنے کئی اہم چیلنجس ہیں جس میں انہیں زیر تعمیر مسجد کے کام کو حتمی شکل دینا،ہاسٹل کے قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے مناسب اقدامات اٹھانااور پی پی ایکٹ کے تحت دائرکردہ مقدموں کو جلداز جلد ختم کرتے ہوئے ہاسٹل کیلئے مناسب آمدنی کے ذرائع کمیٹی کے ساتھ مل کر بنانا ہے ۔چونکہ الہدیٰ غوث اس سے پہلے بھی کمیٹی کے کارگذار اراکین میں شامل رہے ہیں،اس لئے وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھاسکتے ہیں۔