بلڈنگ ورکرس کے بچوں کیلئے اب آن لائن وظائف جاری ہوںگے: سابق سوڈا صدر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ بلڈنگ ورکرس کے بچوںکو اسکالرشپ کی تقسیم اب آن لائن کے ذریعہ فراہم کی جائیگی۔اس بات کا اظہار سوڈاکے سابق صدر این رمیش نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے راجیو گاندھی بلڈنگ ورکرز ویلفیئر اسوسیشن، محکمہ لیبر اور اندرا پریا درشنی خواتین کوآپریٹیو سوسائٹی کےمشترکہ تعاون سے منعقدہ ایک تقریب میں مزدوروں کیلئے حفاظتی آلات کا کٹ تقسیم کیا ۔اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ بلڈنگ ورکرز اوردیگر ورکرز ویلفئیر بورڈ کی جانب سے بلڈنگ ورکرز کے بچوں کو مستقبل میں آن لائن کے ذریعہ تعلیمی معاوضے تقسیم ہوں گے۔ اس سہولیات کی وجہ سے مزدوروں کو اپنے بچوں کا حق لینے کیلئے حیران وپریشان ہونانہیں پڑیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل کے جی کے بچوں کیلئےپانچ ہزار تک معاوضے اور ماسٹر ڈگری تک وظائف دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کیلئے تعلیمی معاوضے بہت بڑا سہارا ہیں۔ حکومت کا یہ پروگرام بلڈنگ ورکرز کے بچوں کو بہتر تعلیم حاصل کرنے اور مختلف ملازمتوں کے ذریعہ اپنے خاندان کی دیکھ بھالی کیلئے مددگارثابت ہورہا ہے۔ مزید بتایا کہ بلڈنگ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں تقریباً25ہزارکروڑ کی امداد موجود ہے۔ جس کا استعمال عمارتی مزدوروں کے بچوں کی شادیوں میں مالی امداد کا تعاون، مکان کی تعمیر کیلئے محکمہ مزدور سے مالی مدد فراہم کرنا وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے مزدوروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کریں ۔ اس پروگرام میں اندرا پریادرشنی خواتین کوآپریٹیو سوسائٹی کی صدر وی لکشمی، سیوا دل کے صدر وئی ایچ ناگراج، راجیو گاندھی بلڈنگ ورکرز ویلفیئر اسوسیشن کے کنوینیر مجیب، رہنماء وسنت کمار وغیرہ موجودتھے۔