کرناٹک اے وی جے سی سنٹر قائم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست : اشوتھ نارائن

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور:۔بائٹ بی ٹی کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کہا کہ تفریحی شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس شعبے میں بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ مہادیو پور علاقے میں ملک کے پہلے اینی میشن ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامکس مینوفیکچرنگ سینٹر (اے وی جے سی سینٹر آف ایکسی لینس) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال اسی علاقے میں میڈیا ڈیجیٹائزیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس کے لیے ضروری اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب کرناٹک اے وی جے سی سنٹر قائم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ سال 2012 میں ہی کرناٹک نے اے وی جے سی پالیسی جاری کی تھی۔ اس اے وی جے سی سنٹر آف ایکسی لینس کی ذمہ داری ایسوسی ایشن آف بنگلور اینی میشن انڈسٹریز (ABHAY) کو سونپی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کو اس مرکز سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جا رہے ہیں۔ جہاں طلباء کو بین الاقوامی سطح کی تربیت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اس علاقے میں ایک ٹریلین ڈالر کا کاروبار کر رہا ہے۔ ملک میں دستیاب ہنر مند انسانی وسائل کی بنیاد پر ہمارا ملک بھی اس میدان میں ایک الگ شناخت قائم کر سکتا ہے۔