وزارتِ داخلہ کے عہدے پر ناکام ہوچکے ارگاگیانیندر استعفیٰ دیں:کےچیتن 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ ریاست میں جرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے عہدے کو نبھانے میں ناکام وزیر داخلہ ارگاگیانیندر کو استعفیٰ دیناچاہئے۔یہ الزام کرناٹکااسٹیٹ یوتھ کانگریس سکریٹری کے چیتن نے لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے آبائی ضلع شیموگہ کا ہی جائزہ لیا جائے تو یہ بات ثابت ہورہی ہے یہاں جرائم کے واقعات بے قابو ہوتے جارہے ہیںاور اس پر قابو پانے میں ناکام وزیر داخلہ کو اپنی ذمہ داریوں سے دور ہوجاناچاہئے۔ شیموگہ ضلع میںگانجہ سمیت منشیات کی فروخت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ نوجوان طبقہ جس میں کالج کے طلباءبھی شامل ہیں بڑے پیمانے پر گانجے کی لت کاشکارہوچکےہیں۔گانجےکے استعمال کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ، نوجوان طبقہ بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہا ہے، جس سے مجرمانہ مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ اس سے شیموگہ میں کشیدگی کا ماحول پھیل چکا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیموگہ ضلع میں گانجے کی فروخت اور سمگلنگ پر قابو پانا چاہئے۔ نوجوان طبقے کو اس لت سے بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ سرے عام زیورات کی لوٹ کے بڑھ رہے واقعات نے خواتین اورلڑکیوں کا سڑکوں پر نکلنا محال کردیاہے ۔ وزیر داخلہ کو چاہئے کہ وہ اپنے عہدے کا پا س ولحاظ رکھتے ہوئے فوری طور پر شیموگہ ضلع میں لوٹ مار کی وارداتیں، گانجہ کی فروخت، سمیت جرائم کےتمام واقعات میں ملوث گروہوں کو فوری طور پر گرفتار کریں شہر کے ماحول کو خوف سے پاک بنانےکیلئے اولین ترجیح دیں۔