سرکاری فرسٹ گریڈ کالج سنتے بنور کو تین رینک 

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔تعلق کے سنتے بنور میں2007ء میں قائم سرکاری فرسٹ گریڈ کالیج  اپنے قیام سے لے کرایک دو سال کے علاوہ باقی ہر سال کالیج سے طلباء کا رینک حاصل کرنا کالیج کے اساتذہ و عملہ میں خوشی کا باعث ہے تو گاؤن کے لئے اور گاؤن کی عوام کے لئے بھی باعث فخر ہی ہے،سال 2021ء داونگیرے یونیورسٹی سے سنتے بنور فرسٹ گریڈ کالیج کی تین طالبات میں آخری سال کے امتحان میں  بی یس سی ڈگری کی طالبہ یم آر شبھا نے پہلا رینک ثانیہ انجم نے تیسرا رینک اور شعبہ فن کی طالبہ رُدرمہ  نےساتواں رینک حاصل کرکے کالج اساتذہ اورکالج عملہ کے ساتھ ساتھ سنتے بنور اور سنتے بنور کی عوام کا بھی سر فخر اُونچا کردیا۔کالج کا تعلیمی و غیرہ تعلیمی( ٹیچنگ آئنڈ نان ٹیچنگ اسٹاف )کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں میں سےکنڑا ساہتیہ پریشد ضلع کنوینر کے سراج احمد ،کے یس ویریش پرساد ،یم بی ناگراج کاکنور ،یس جے کرن کمار ،رگھو،جگدیش گوڈا وغیرہ کے علاوہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے بھی طلباء کو مبارک باد پیش کی۔