بھٹکل:۔اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر ) ضلع اُترکنڑا کیلئےعہدیداران کاانتخاب عمل میں آیا جس میں سماجی کارکن ڈاکٹر ظہیرکولا صدر کےعہدہ پرمنتخب ہوگئے جبکہ کرناٹکا ہائی کورٹ کے وکیل محمد آفاق کولاجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدرعنایت اللہ شاہ بندری کی صدارت میں نوائط کالونی وائی ایم ایس اے کلب میں منعقدہ عہدیداران کی انتخابی میٹنگ کا آغازمولانا محمد اٰمین رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اے پی سی آر کے ریاستی ایکزی کوٹیو ممبرعنایت اللہ گوائی نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی، مولوی ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نے اے پی سی آرکا تعارف پیش کیا۔ تنظیم صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے صدارت کرتے ہوئے اے پی سی آرکی خدمات کی ستائش کی اور ضلع بھرمیں اس کمیٹی کو فعال بنانے تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کے خطاب کے بعد انتخابی کاروائی کا آغاز ہوا۔صدرکے طور پر ڈاکٹرظہیرکولا،نائب صدر محمد وسیم منّا،جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد آفاق کولا،نائب سکریٹری مولانا محمد اٰمین رکن الدین ندوی ، محاسب ابوالاعلیٰ برماور،خزانچی محمد رمیض کولاکو منتخب کیا گیا ہے۔اس میٹنگ میں مولانا عرفان ایس ایم ندوی، جاوید حُسین آرمار، محمد صادق مٹّا، محمد فیضان کاسرکوڈ، محمد شمعون حاجی فقیہ اورمحمد صفوان موٹیاندوی بھی موجود تھے۔
