کرناٹک میں30/جون تک ہوسکتی ہے لاک ڈائون میں توسیع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ میں فُل  ویک  لاک ڈائون کااعلان:ایشورپا
بنگلورو:۔فی الوقت کرناٹک میں7/جون تک لاک ڈائون جاری کیاگیاہے،لیکن یہ لاک ڈائون 30 جون تک مزید توسیع کیاجاسکتاہے۔اس سلسلے میں  مرکزی حکومت نے سخت قوانین نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے۔اس تعلق سے ریاست کےو زیر داخلہ بسوراج بومئی نے نامہ نگاروں  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق30 جون تک لاک ڈائون نافذ کرنے کے تعلق سے فیصلہ لینے کیلئے ریاستی کابینہ کی نشست منعقدکی جائیگی اورکس طرح سے ان قوانین  پر عمل پیراں  ہوناہےاس پرتبادلہ خیال ہوگا ۔ ریاست میں کوویڈ پازیٹیوکے معاملات میں  ابھی کمی  نہیں آئی ہے،موجودہ اعدادکے مطابق مزید 10فیصد معاملات میں کمی آنے کی ضرورت ہے ۔ دیہی علاقوں میں بھی کوویڈکے معاملات کو قابو میں لانے کی ضرورت ہے،تبھی جاکر لاک ڈائون کو محدود کیاجاسکتاہے ۔ اس دوران بسوراج بومئی نے بتایا کہ ان کی حکومت نے مرکزی حکومت سے11 ہزار کروڑ روپئے جی ایس ٹی کی رقم میں  سے بطور معاوضہ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پچھلے 6/ مہینوں سے ریاست کی معیشت میں سدھار آرہاتھا ، لیکن دوبارہ لاک ڈائون جاری ہونے سے جی ایس ٹی کی وصولی میں  کمی آئی ہے۔اس کمی کو دورکرنے کیلئے تمام ریاستوں نے مرکزی حکومت سےمطالبہ کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس مطالبے پر مرکزی وزیر برائےخزانہ نرملا ستیا رامن نے یقین دلایاہے کہ وہ اس سلسلے میں ماہرین سے بات کرینگی اور معاوضے کو کس شکل میں  دیناہے اس پر فیصلہ لیا جائیگا ۔
دوسری جانب شیموگہ میں کورو نا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے شیموگہ ضلع نگران وزیر کے ایس ایشورپا نےآج اس بات کا اعلان کیاہے کہ پیر سے اگلے اتوار تک پورے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈائون نافذکیاجائیگا،اس دوران شہرمیں کسی بھی طرح کی منڈیاں،دکانیں اور خریدو فروخت کے مقامات کو کھولنے کا موقع نہیں دیاجائیگا،لوگوں کو سختی سے اس لاک ڈائون پر عمل کرناہوگااور انہیں گھروں میں رہنا ہوگا۔ دودھ اورمیڈیکل شاپس کی دکانوں پرکسی بھی طرح کی پابندی نہیں رہے گی جبکہ گلی محلوں کے چھوٹے کرانہ کی دکانیں صبح 6بجے تا8بجے تک ہی کھولنے کی اجازت رہے گی اور باقی تمام دکانیں بند رہیں گی۔کے ایس ایشورپانے بتایاکہ تمام سرکاری دفاترکو بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں،دیہی علاقوں میں نریگا کے تحت کام کرنےو الوں کو احتیاطی تدابیر پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ضلع میں اب تک35 بیلاک فنگس کے مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے،ان میں سے 4/لوگوں کو ڈسچارج کیا گیاہے،26 مریض اب بھی زیر علاج ہیں اور5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔