ہم نے گاندھی کو نہیں چھوڑا تو بومئی کو کیا چھوڑینگے؟ہندو مہاسبھاکے لیڈر دھرمیندرکے متنازعہ بیان پر درج ہوا مقدمہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
منگلورو:(انقلا ب نیوزبیورو):۔میسوروکے مندرکے انہدام کے تعلق سے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ہندومہاسبھاکے لیڈردھرمیندرکےخلاف منگلوروبرکھے پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔ ہندومہاسبھاکے دھرمیندرنے ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ ہم نے گاندھی جی کو نہیں چھوڑا تو بسواراج بومئی کاکیا حساب ہے،اگر اسی طرح سے مندروں پر ہاتھ ڈالاجاتاہے تو ہم کسی کو نہیں چھوڑینگے۔دھرمیندرنے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ میسوروکی مندرکی طرز پر شمالی وجنوبی کینرامیں بھی درجنوں مندروں کو بھی منہدم کرنے کیلئےٹارگیٹ کیاگیاہے،اگر ریاستی حکومت میں طاقت ہے تو مسجدوچرچ توڑکر بتائے،اگر مندروں پر آنچ آتی ہے تو ہم خاموش بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں،ہم بھی بدلالینے کیلئے تیار رہیں گے۔دھرمیندرکے اس بیان پر بنگلوروکے مہالکشمی لے آئوٹ کے ساکن ڈاکٹر لوہیت نے منگلوروکے برکھے پولیس تھانے میں دھرمیندرکے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔واضح ہوکہ داونگیرے میں بھی ہندوجاگرن ویدیکے اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر داونگیرے میں مندروں کو توڑنےکا سلسلہ شروع کیاجاتاہے تو ڈی سی وتحصیلدارکی خیرنہیں ،اُنہیں گھُس کر ماراجائیگا،لیکن اس پُرتشددبیان کے باوجودداونگیرے میں شرپسندوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔