وینوبا نگر آٹو کمپلکس میں آتش زنی: تین کاروں کو نقصان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: وینوبا نگر آٹو کمپلکس کے پہلے کراس پر کل رات تقریباً 11 بجے اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 3 کاروں کونقصان پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے۔آگ لگنےکی اطلاع پاکرفوراً جائے وقع پر پہنچے کارپوریٹر راہول بدرے اور مقامی باشندوں نے فائر عملے تک اطلاع پہنچائی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے افسران اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بڑی تباہی ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آٹو کمپلیکس کو ابھی تک کے آئی اے ڈی بی کے ذریعہ بلدیہ انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔جس کے اسباب میں آٹو کمپلکس کے کچھ دکاندار اپنےدکانوں سے نکلے والی فضول چیزوں کوپہلا کراس میں موجود ایک خالی جگہ پر پھینک رہے ہیں۔ اس جگہ میں جھاڑیاں بھی پھیلی ہوئی ہیں جن میں اچانک آگ پکڑلینے سے پاس ہی گیراج میں ریپری کیلئے لائی گئی 2اومنی کاراورمارٹس کار کو آگ لگ گئی ۔ مقامیوں کے مطابق پاس ہی میں ٹرانسفارمر لگاہوا تھا جس میں اگر آگ لگ جاتی تو بہت بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑسکتا تھا، لیکن فوراً کارروائی کرنے سے نقصان ہونے سے بچالیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں فائر برگیڈافسر اشوک کمار، پروین اوراہلکار، وینوبانگر پولیس انسپکٹر روی اورکارپوریٹر وغیرہ موجودتھے۔