کرشک سروودیا فاؤنڈیشن ، بنگلور،کی جانب سےآئی اے ایس،کے اے ایس کیلئے مفت کوچنگ کااہتمام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلورو:۔چکمگلور پرس کلب میں کرشک سرودھیا فونڈیش بنگلور کے سکریٹری تمے گوڈا آئی اےیس نے نامہ نگار وں کو اطلاع دیتے ہوے کہا کہ کرشک سرو دھیا بنگلور مستحق اور ہر ذات کے ذہین طلباء کیلئےسنٹرل آفس میں آئی اے ایس، کے اے ایس، بینکنگ اور دیگر سول سروس امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو تربیت فراہم کر رہا ہے، بنگلور، ٹمکور، میسور، ہاسن۔چکمگلور  میں ضلعی شاخیں کھول رہا ہے اور مفت تربیت فراہم کر رہا ہے۔ مرکزی دفتر اور ضلعی سنٹر میں ہم نے جدید ٹیکنالوجی کی، واٹر سپلائی اور کمپیوٹر سسٹم نصب کر رکھے،ہم نے IDGS گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج چکمگلور  میں زیر تعلیم پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے ایک تربیتی آگاھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بینکنگ امتحان میں شرکت کرنے والے تقریباً 40 طلبہ نے کوچنگ کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں۔ ان طلباء کو ہنر مند وسائل والے افراد کے ذریعہ تربیت دی جائے گی۔ کرشک سروودیا فاؤنڈیشن بنگلور پچھلے 10 سالوں سے، دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو وظائف فراہم کر رہے ہیں جو ریاست کے مختلف اضلاع میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پروفیشنل کورسز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2023-24 کے لیے، معاشی طور پر پسماندہ طلبہ سے اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہوں نے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔چکمگلورو ڈسٹرکٹ اوکلیگرا سنگھااور سری ا دی چنچن گیری ٹیکنیکل یونیورسٹی،چکمگلور میں واقع ہے۔ کرشک سنگھدیش کی ضلع کونسل تشکیل دی گئی ہے، ضلع بھر کی کمیٹی میں ڈاکٹر سی کے سبرایہ اور 12 اراکین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کالج میں گریجویٹ طلباء کیلئے تربیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا ۔مستحق طلباء مزید معلومات کیلئے اس نمبرپررابطہ کریں۔9448530056۔ www.ksfkarnataka.com