ایس ایس ایل سی بورڈ امتحان کاحتمی ٹائم ٹیبل جاری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت نے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیاہے،جس کے مطابق ایس ایس ایل سی امتحانات کاآغاز28 مارچ سے ہوگا،جبکہ اختتام11اپریل کو ہوگا۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ٹائم ٹیبل میں کہاگیاہے کہ 28مارچ کو فرسٹ لانگویج کنڑا،تلگو،ہندی،مراٹھی،اردو،انگلش ہونگے۔29 مارچ کو امتحان نہیں رہے گا جبکہ30 مارچ کو انگلش اور کنڑا (سکینڈ لانگویج) کاامتحان ہوگا۔31 مارچ کو امتحان نہیں رہے گا ،یکم اپریل کو ،ایلیمنٹس آف میکانیکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ،انجینئرنگ گرافکس،ایلیمنٹس آف گرافک ، ایلیمنٹس آف الیکٹرانک انجینئرنگ،ایلیمنٹس آف کمپیوٹر سائنس اور ایکنامکس کاامتحان ہوگا ۔ 2/اور 3/ اپریل کو بھی تعطیل رہے گی۔4/اپریل کو کور سبجکٹ میاتھس اور سوشیالوجی،5/اپریل کو تعطیل ،6/اپریل کو کورسبجکٹ سوشیل سائنس،7/اپریل کو تعطیل،8اپریل کو تھرڈ لانگویج ہندی،کنڑا، انگلش، عربک، پرشین، اردو ،سنسکرت،کونکنی،تلو کا امتحان رہے گا۔8/اپریل کو این ایس کیو ایف ایگزام سبجکٹ جس میں آئی ٹی،ریٹیل،آٹو موبائل،ہیلتھ کیرکاامتحان رہے گا ۔ آخری امتحان11 اپریل کو سائنس، پالیٹکل سائنس،ہندوستانی سنگیت،کرناٹکا سنگیت کاامتحان رہے گا،اس طرح سے یہ امتحان28 مارچ تا11 اپریل تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ریاستی حکومت نے بتایاہے کہ کسی بھی حال میں ایس ایس ایل سی کاامتحان منسوخ نہیں ہوگا،طلباء اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کوروناکے باعث ایس ایس ایل سی کا امتحان منسوخ کردیاجائیگا۔