شیموگہ:۔ ضلع کے مجموعی جرائم کے معاملات میں 10 فیصد کم کرنے کیلئے اگلے چھ مہینوں میںسخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد نے کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر گانجہ، مٹکا اور ایکسائز کیس کو کم کرنے پر توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کم ہو جائیں گے تودیگر جرائم کی شرح بھی اپنے آپ کم ہو جائینگے۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی سی کے جرائم میں 8 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ سی آر پی سی کے معاملات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ معاملات بڑھنے کی اصل وجہ غیر قانونی شراب کی فروخت، زمین کے تنازعات اور گانجے کی فروخت ہے جو اس معاملے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ گھروں میں چوری، گاڑیوں کی چوری اور ڈکیتی کے زیادہ تر واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل چوری کیلئے بھی ڈکیتی کی واردات میں شمار کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ پوسکو کے کیسس بڑھ رہے ہیں۔ ضلع کے مختلف معاملات میں مجموعی طور پر کہا جائےتو سزا کی شرح میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سےجرائم کی وارداتیںبھی بڑھ رہے ہیں۔لہٰذاحادثاتی مقدمات کے علاوہ تمام مقدمات میں سزا کی شرح میں اضافہ کرنے کیلئے کارروائی کی جائےگی۔مزید انہوں نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جلد ہی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ترقی یافتہ سڑکوں پر پارکنگ سسٹم کے بارے میں ایک بورڈ نصب کیا جائیگا۔ اسکولوں کی چھٹی کے وقت ہوم گارڈز یا پولیس تعینات کرتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کی کوشش کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے سی آر پی، بی آر پی اور بی ای او پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پر پریس ٹرسٹ کے عہدیدرا موجودتھے۔
