شیموگہ:۔24گھنٹوں میں تین خودکشیاں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرمیں پچھلے24 گھنٹوں میں تین خودکشیوں کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔شراوتی نگر،کاشی پوراور راگی گڈامیں یہ وارداتیں پیش آئی ہیں۔35 سالہ شروتی شراوتی نگر خودکشی کرنےوالی خاتون ہے،اس نے گھریلواختلافات کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔مرنے سے قبل اس نے اپنے جسم کو دان کرنے کیلئے وصیت کی ہے ۔اسی طرح سے شیموگہ کےننجے گوڈا (55) نے بھی پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے، ننجے گوڈاپینٹنگ کاکام کرتاتھا،اسی کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔راگی گڈا میں خودکشی کرنےوالے کی شناخت عبدالغفور(50)کے طورپرکی گئی ہے،وہ نشے کا عادی تھا اور نشےکی حالت میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔