بنگلورو:۔اپوزیشن لیڈر سدرامیا کو کڑوی سچائی کا سامنا کرنے کا وقت آگیاہے ۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ارکاوتی لےآئوٹ کے ڈی نوٹیکفیشن کے تعلق سےسدرامیا جھوٹ کہہ رہے ہیں اور ان کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگا۔جس وقت سدرامیا وزیر اعلیٰ تھے،اُس وقت جسٹس کیمپنا کی صدارت والی کمیشن نے تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے،جس میں کئی ثبوت موجودہیں،اس رپورٹ کا میں نے مطالعہ کیاہے،اس تعلق سے میرا جھوٹ کہنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا،البتہ سدرامیا جھوٹ کہہ رہے ہیں۔
