بنگلورو:۔امسال کے اواخرمیں کرناٹکا یوتھ کانگریس کے صدر کے عہدے پرفائزرکشا رامیاکی معیاد ختم کی جارہی ہے اور ان کی جگہ پر یوتھ کانگریس کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے محمد نلپاڈ کو فائز کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔پچھلے ایک سال سے کرناٹکا یوتھ کانگریس کے صدرکے عہدےکیلئے رسہ کشی جاری تھی،یوتھ کانگریس کے انتخابات میں محمد نلپاڈ کامیاب ہوئے تھے،باوجود اس کے رکشا رامیانے انہیں صدرکے عہدے پر فائزہونے نہیں دیااور خود کو ریاست کے یوتھ کانگریس کے صدرکے عہدےپر بحال رکھنے کیلئے سونیا گاندھی کے دربارمیں جا پہنچے تھے۔مگر محمد نلپاڈنے جیت کے باوجودصدارت کی کُرسی نہ دینے کے عمل کو ناانصافی بتاتے ہوئے راہل گاندھی سمیت ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے پہنچے،محمد نلپاڈکے ساتھ ہورہی ناانصافی پر خود کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے بھی نلپاڈکی تائید کرتےہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی بات کہی تھی،اب اس مسئلہ کو حل کرنے کے مقصد سےڈسمبر تک رکشا رامیا کو صدارت کی کُرسی دی گئی،اس کے بعد محمد نلپاڈکو کرناٹکا یوتھ کانگریس کاصدر بنانے کی طرف کے پی سی سی گامزن ہے۔
