کے اے ایس افسرعائشہ فردوس کاتبادلہ، اردو اکادمی کے رجسٹرارکے طور پرڈاکٹر معاذ الدین خان نامزد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹکا اردو اکادمی کے رجسٹرار کے اے ایس افسر عائشہ فردوس کا تبادلہ کرنے کیلئے کرناٹکا حکومت کے محکمہ حج ،وقف اوراقلیتی بہبودی کے اڈیشنل سکریٹری مختار پاشاہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے تبادلہ کیاہے،ان کی جگہ پر کرناٹکا وقف بورڈمیں خدمات انجام دے رہے اڈیشنل چیف ایگزیکٹیوآفیسر(اے ای او) ڈاکٹر معاذ الدین خان کوکرناٹکا اردو اکادمی کے رجسٹرارکے طورپر اڈیشنل ذمہ داری دی گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ کے اے ایس عائشہ فردوس بھی اس عہدے پر اڈیشنل انچارج کے طورپر فائزتھیں۔