شیموگہ: شہر کے گارڈن ایریا3کراس میںواقع بینک آف انڈیا کی شاخ میںاچانک آگ لگ گئی، مناسب وقت میں فائر برگیڈ اہلکاروں نے آکر آگ کو قابو میں کرلیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب بینک کے پرانے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سےآگ لگ گئی تھی۔ دھو اں نکلتے ہی مقامی لوگوں نے فوراًفائر برگیڈ کو اطلاع دی۔ بینک کے اہلکاروں نے بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ اسٹرانگ روم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ نقد رقم بھی پوری طرح محفوظ ہونے کی بات بینک کے حکام نے کہی ہے۔حکام نے اس بات کی بھی تسلی دی ہے کہ بینک معمول کے مطابق کام کریگااور صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
