ہمدردکوآپریٹیو بینک لمیٹیڈکے ڈائریکٹرکے طو رپر محمدصدیق نامزد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکی ہمدرد کوآپریٹیوسوسایٹی بینک لمیٹیڈ کےمنتظیمہ کمیٹی میں دائریکٹرکے عہدے پر محمد صدیق کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پچھلے انتخابات کے دوران محمد صدیق بھی امیدواررہے تھے،اس بنیاد پر انہیں مرحوم قادرخان کی جگہ پر بطور ڈائریکٹر نامزدکیا گیا ہے۔آج ہمدرد کوآپریٹیوسوسایٹی کے ڈائریکٹروں نے متفقہ طور پر ان کی نامزدگی کو قبول کیااور انہیں ڈائریکٹرکا عہدہ دیاگیاہے۔اس موقع پر سوسائٹی صدر عبدالواجد،نائب صدر ظفر اللہ،آفتاب پرویز ، محمد سمیع اللہ، عبدالغفور (چھوٹو)،محمد عادل (یونیٹی ہال)،عارف خان عارو،محمد عارف اللہ ،شبینہ بانو،زاہدہ خاتون،محمد غوث امجداور سکریٹری آنندپاموجودتھے ۔