شیموگہ:پیشہ وارانہ اخباری نمائندوں کیلئے وزیربرائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے آج کارپوریشن ہال میں لیاپ ٹاپ تقسیم کیا۔وزیر موصوف نے اس موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ کارپوریشن کے ذریعہ مختلف شعبوں کو مختلف سہولیات سےآراستہ کیا جارہا ہے اور میڈیا شعبے کوبھی سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر لیاپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اسی اجلاس میں کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوںکی صحت کے تحفظ کے نظریئے سے پردھان منتری سواستھیا سورکشا منصوبے کے تحت ہیلتھ انشورنس کروایا گیااورانشورنس پالیسی جاری کی گئی اور تمام اہل افراد کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقع پرکارپوریشن کمشنر کمشنر چدانند ایس وٹارے نے بات کرتے ہوئے معلومات دی کہ بلدیہ کے جنرل فنڈ میں اس وقت تقسیم کیے گئے لیاپ ٹاپ کی کل تعداد 20ہے، جن میں الیکٹرانک میڈیا کے 14 نمائندے، مقامی خبر رساں اداروں کے 03 نمائندے اور 03 فوٹوگرافر شامل ہیں۔گذشتہ سال میں کل 26 نمائندوںکو لیاپ ٹاپ تقسیم کیے گئےتھے۔پروگرام میں قومی سطح پر ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے پینٹنگ کے مختلف زمروں میں ایوارڈ اور انعام جیتنے والی شیموگہ کی طالبہ امریتا کو کارپوریشن کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں ایم ایل سی ممبران میں رودرے گوڑا، ڈی ایس ارون، سوڈا کے صدر سی این ناگراج، میئر سنیتاانپا، ڈپٹی میئر شنکر گنی، کارپوریشن کے حکمران پارٹی لیڈر ایس این چنبسپااور دیگرممبران نے شرکت کی۔
