ڈرائیونگ میں لاپرواہی کے2 الگ الگ معاملات ؛ 12 افراد ہلاک


نئی دہلی : ملک کی دو الگ الگ ریاستوں میں آج صبح سڑک حادثات میں جملہ 12 افراد کے ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پہلا واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا ہے جہاں پر ایک نابالغ بچے نے کار کو تیزرفتاری سے چلاکر 4 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، اس نابالغ بچے کے خلاف کریم نگر پولیس تھانے میں 304 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے معاملات کی تحقیق کی جارہی ہے ۔ دوسرا معاملہ کانپور میں پیش آیا ہے جہاں پر دیر رات ایک الیکٹرک بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ کانپور میں سڑک کنارے کھڑے ہوکر بس کاانتظار کرنے والے افراد پر بس نے روند ڈالا ہے۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی ہلاکت واقع ہوئی یے جبکہ نصف درجن سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
