دہلی:۔ایک طرف کہاجاتاہے کہ مسلمانوں کا نیوزمیڈیاچینل اور میڈیا ہائوز ملک میں ضروری ہےاور اس کیلئے کئی لوگ وقتاًفوقتاً بیان بازیاں بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کئی دفعہ ا س تعلق سے جلسے وپروگرام بھی منعقدکئے جاتے ہیں۔ لیکن بھارت میں اس وقت گنے چنے حلقوں میں غیر متعصبانہ میڈیاکے طور پر چند چینل ہی موجودہیں جو حق بیانی کو ہی اپنی ذمہ داری مانتے ہیں اور وہ باطل کے سامنے سرجھکانے کو مناسب نہیں سمجھتے۔ایسے ہی ایک میڈیا ون ٹی وی جو کیرل سے نشرہوتاہے اور اس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبودی اور سماجی انصاف پر بات ہوتی رہی ہے،اسی وجہ سے اب مرکزی حکومت نے پچھلے دوسالوں سےاس چینل پر دوسری مرتبہ پابندی عائدکی ہے۔اس سلسلے میں منسٹری آف براڈ کاسٹنگ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کی سرگرمیوں پر پابندی کی ہے۔ایسا اُس وقت تک ہوتارہے گا جب تک کہ لوگ صحیح خبریں پہنچانے والے چینلوں کو نظرانداز کرتے رہے گیں اور دوسروں کی چاپلوسی میں لگے رہے گیں۔
