چکمگلورو:یوم جمہویہ کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر ہٹانے والے جج کے خلاف دلت سنگھرش سنگھٹن کی جانب سے چکمگلورو بند کامیاب رہا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر رائچور کے سیشن کورٹ جج ملیکارجن گوڑا نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی تصویر کوہٹاکر پرچم کشائی کی تھی اسکے خلاف چکمگلور ضلع کے دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے چکمگلور بند کرکے جلوس نکال کر احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دلت سنگھا کے لیڈروں نے کہا کہ ہندوستان کا دستور بنانے والےمعمار کے خلاف ہم ایک لفظ بھی سننا پسند نہیں کرتے۔ لہٰذا فوراً خاطی جج کو اس جرم کی سزادی جائے۔جسکے بعد ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا گیا۔
