بی جے پی میں سی ایم ابراہیم کی دھول کی بھی ضرورت نہیں; بھدراوتی میں اپنے ہی بھائیوں کے ساتھ ابراہیم نے کیاکیاہےدُنیا جانتی ہے:ایشورپا

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔سی ایم ابراہیم کے قدموں کی دھول بھی ہماری پارٹی نہیں لے گی،بھدراوتی میں سی ایم ابراہیم نے اپنے ہی بھائیوں کے ساتھ کیاکیاہے اور اپنی ہی قوم کوکتنا ساتھ دیاہے یہ بات دنیا جانتی ہے۔یہ باتیں ریاستی وزیر برائے پنچایت راج کے ایس ایشورپانے کی ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سی ایم ابراہیم جس وقت مرکز میں وزیر تھے،اُس دوران اُن سے استعفیٰ لینے کامطالبہ بی جے پی نےہی کیاتھا اب وہ باغی ہیں،14 فروری کو استعفیٰ دینے کی بات کررہے ہیں،ان کے باغیانہ تیور کے دوران وہ کہاں جائینگے اس کا اندازہ نہیں ہے،لیکن بی جے پی میں تو انہیں داخلہ نہیں دیاجائیگا۔ایشورپانے مزیدکہاکہ سی ایم ابراہیم بھدراوتی میں اپنے ہی بھائیوں کے ساتھ کیاکیا کیاہے یہ سب دُنیا جانتی ہے ،جو اپنے ہی بھائیوں کا نہ ہوسکاوہ بی جے پی کا کیا ہوسکے گا۔جو کام سی ایم ابراہیم نے کیاہے وہی کام اُن کے بھائیوں نے بھی کیاہے۔پرہلادجوشی اور شری راملوکی ملاقات کے تعلق سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر دو سیاستدان ملاقات کرتے ہیں تو اُس کا مقصد صرف سیاست ہی نہیں،دوستانہ تعلقات بھی رہتے ہیں،اس سے پہلے میں نے سدرامیا،ڈی کے شیوکمار، کمارسوامی اور دھرم سنگھ کے گھر پر جا چکاہوں،اس کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ یہ ملاقاتیں صرف سیاسی ہوتی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اُڈپی بھدراوتی سمیت کرناٹک کے کچھ کالجوں میں حجاب کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ کالج کے سطح کا ہے،اس کیلئے زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،بھائی چارہ قائم کرتے ہوئے ان معاملات کو حل کرلیا جائےاورحجاب کے مسئلہ کو زیادہ بگاڑانہ جائے۔