شیموگہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی ہوئی نشست؛کیا حجاب پر ہوئی بات چیت؟

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی خصوصی نشست کااہتمام کیاگیاتھا،اس نشست میں بی جے پی کے ریاستی صدرسید سلام جی نے شرکت کی تھی۔اس دوران بی جے پی ضلعی سطح کے لیڈران بھی شامل رہے،چونکہ اس نشست میں کم وبیش مسلمانوں کی شرکت تھی،اس لحاظ سے عام حلقے میں یہ سوال اٹھ رہاہے کہ اس نشست میں حجاب،برقعہ اور بنگلوروکے ریلوے اسٹیشن کی مسجدکا انخلاء اور نرگندمیں شہید ہونے والے نوجوان کیلئے حق دلوانے کی بات ہوئی ہے؟۔ عام طورپر بی جے پی اقلیتی مورچے کے لیڈروں کاکہناہوتاہے کہ ہم ان کے درمیان رہ کر قوم کیلئے کام کررہے ہیں تو اس لحاظ سےاس نشست میں مسلمانوں کے مسائل پر گفتگوہوئی ہوگی۔اگر قارئین ایسا سمجھ رہے ہیں تو سراسر یہ قارئین کی غلطی ہے کیونکہ بی جے پی میں شامل افراد کبھی بھی اپنے آقائوں کے خلاف چوں چاںش تک کہیں گے،کیونکہ یہ بی جے پی کے چراغ کے جن ہیں اور ان کے آقا جو کہیں گے وہ وہی کرینگے۔دراصل آج بی جے پی اقلیتی مورچے کی نشست کامقصداقلیتی امورکے مسائل پر بات کرنانہیں بلکہ اپنے سیاسی مسائل مفادات کا تبادلہ خیال کرنا ضروری تھا۔