جیل اہلکاروں کوحراساں کرنے کامعاملہ،ضمیر پر پھر ایک مقدمہ عائد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
شیموگہ:۔شہرمیں غنڈہ گردی،ڈرگس اور عام لوگوں کو حراساں کرنے کے الزام میںبند بدنام زمانہ غنڈہ ضمیر عرف بچہ کے خلاف یہاں کے تنگا نگر پولیس تھانے میں جیل کے سپریڈینٹ نے معاملہ درج کروا یا ہے ۔بچہ ضمیر پر الزام لگایاہے کہ وہ جیل میں سرکاری اہلکاروں کوحراساں کررہاہے اور باربار اہلکاروں پر حملہ کررہاہے ۔اس کی ان حرکتوں سے جیل میں دوسرے ملزمان اور قیدیوں کوبھی پریشانیاں ہورہی ہیں اور ہر وقت اس کی حرکتوں سے اہلکار پریشان ہوکر دوسری جیل بھیجنے کیلئے مطالبہ کررہے ہیں ۔ چیخ وپکار کررہاہے ،اگر اس پر اس کی باتیں نہیں سُنی جارہی ہیں تو ٹویب لائٹ وپتھر لیکر حملے کر ر ہا ہے۔باربار اپنے آپ کو زخمی کرتے ہوئے اسپتال جانے کی کوشش میں رہتاہے۔ سپریڈینٹ نے اپنی شکایت میں کہاکہ اس پر جیل اہلکاروں کو حراساں کرنے اور سرکاری کام وکاج میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہاہے ،اس لئے اس کے خلاف مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔