بھٹکل:۔حجاب ہمارا بنیاد حق ہے،اس میں کسی بھی طرح کی چھوٹ قبول نہیں کی جائیگی،حجاب کے مسئلے کوبگاڑنا شرپسندوں کی سازش ہے ۔ اس بات کااظہاربھٹکل جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے کیاہے۔انہوں نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری کالجوں میں غیر مسلم تہوار جشن مناتے ہیں،لیکن کبھی بھی مسلمانوں نے اس پر اعتراض نہیں کیاہے،ہم اُن کے مذہبی عقائد پر عمل کرنے کیلئے مداخلت نہیں کررہے ہیں،اُسی طرح سے دوسرے مذاہب کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں،حجاب پہن کر آنے والے طالبات کو حراساں نہ کریں۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ انسانیت کی بنیادوں کو ترجیح دیں نہ کہ متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے حالات کو مزید خراب کریں ۔ اس وقت مسلم تنظیموں واداروں نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہمیں عدالت میںا نصاف ملے گا ۔ انہوں نےمزیدکہاکہ سوشیل میڈیا پر بھی حجاب کے تعلق سے شر پھیلایاجارہا ہےجوکہ غیر مہذب باتیں کہی جارہی ہیں۔انہوں نے تمام مسلم تنظیموں واداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تعلق سے مزیدحالات بدتر بننے کا موقع نہ دیں بلکہ آپسی تال میل وبھائی چارگی کے ساتھ مسئلہ کاحل نکالیں۔
