شیموگہ:۔آج صبح مسلم خواتین کے پُر جوش احتجاج کے بعد شیموگہ شہرکی مختلف کالجوں میں حجاب کا معاملہ تیز ہوچکاہے ،شہرکے سیہادری کالج میں صبح احتجاج کے بعد دوپہر میں اے ٹی این سی سی کالج میں اے بی وی پی کے کارکنوں نےبڑے پیمانے پر احتجاج کیاہے۔کالج کے حدودمیں حجاب کی مداخلت کرتے ہوئے شرپسندوں نے مسلم لڑکیوں ولڑکوں کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے طلباء کو سہما ہوا دیکھاگیا۔کالج کے حدود میں بیرونی لوگوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیاگیاہے جبکہ پولیس کی بڑی تعداد موجودہے۔
