ڈی جے ہلی فسادات کے ملزمان کی ضمانت نامنظور

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔ڈی جے ہلی فسادات میںگرفتار شدہ10 ملزمان کو ضمانت دینے سے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے انکارکیاہے۔اس معاملے میں ضمانت کیلئے جو عرضی دائرکی گئی تھی اُسے این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج ڈاکٹرکاسنپا نائک نے منظورکرنے سے انکارکیاہے۔عدالت میںملزمان کی وکالت کررہے وکیل نے اپنے موکل نوجوانوں کو بے قصوربتایا اور ان کے خلاف عائدشدہ معاملات کوغیر قانونی کہااور ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔اس پر سرکاری وکیل نے کہاکہ جو 10 افراد ملزمان ہیں انہوںنے نہ صرف ڈی جے ہلی معاملے میںغیرقانونی سرگرمیاں انجام دی ہیںبلکہ انہوںنے پولیس پر حملہ کیاہےاور پولیس اہلکاروں کی سواریوںکو آگ بھی لگائی تھی،اس پرعدالت نے کہاکہ ملزمان کی حرکتیں مشکوک ہیںاور ان پر کافی حدتک معاملہ ثابت بھی ہوتاہے اس لئے ان کو ضمانت نہیں دی جائیگی۔جن10 ملزمان نے آج عدالت میںضمانت کیلئے عرضی دائرکی تھی اُن میں سید نوید،سید آصف،محمد عاطف،محمد مدثر کریم عرف صدام،شیخ محمد بلال،محمد خلیل احمد،نقیب پاشاہ،عمران پاشاہ اور محمد اظہر ہیں۔واضح ہوکہ سال2020 اگست میں ڈی جے ہلی اور کے جے ہلی فسادات میںمقامی رکن اسمبلی اکھنڈسرینواس کے بھانجے نے فیس بک پر توہین رسالت کی واردات انجا م دی تھی،جس کے بعد مقامی نوجوان بھڑک اٹھے اور پولیس سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ ملزم کو فوری طور پر گرفتارکریںلیکن پولیس کی تاخیر پر یہاںفسادپرپاہواتھا۔جس کے بعد سینکڑوں نوجوانوںکو پولیس نے تحویل میں لے لیاتھا۔