بی جے پی اور کانگریس طلباء کوکھدے میں ڈھکیل رہے ہیں:کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔حجاب اور کیسری شال کے معاملے میں بی جے پی اورکانگریس کے علاوہ کچھ تنظیمیں غریب بچوں کو کھدے میں ڈھکیل کرتماشہ دیکھ رہے ہیں۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے کیا ہے ۔انہوں نےچن پٹن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو مشتعل کرنے والوں کے بچے انگلش کانوینٹ میں اطمینان سے تعلیم حاصل کررہے ہیں او ر غریبوں کے بچوں کو کیسری شال اور حجاب کے معاملے میں الجھاکراُن کی زندگیاں تباہ کررہے ہیں۔حجاب کے معاملے کو آسانی کے ساتھ سلجھایاجاسکتاتھالیکن اس معاملے کو اس قدر بڑھاوادیاگیاہے کہ اب یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر چرچہ کاباعث بنا ہواہے ۔جتنی شدت سے یہ مسئلہ سرکاری کالجوں میں دکھائی دے رہاہے،اتنے بڑے پیمانے پر نجی تعلیمی اداروں میں یہ مسئلہ نہیں ہے کیونکہ بیشتر تعلیمی ادار ے کانگریس وبی جے پی کے سیاستدانوں کے ہیںا وران کے بچے بھی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔حجاب کے تعلق سے کانگریس لیڈر پرینکاگاندھی نے جوبیان د یا ہے اُس پر ہونالی کےرکن اسمبلی رینوکاچاریہ کا تبصرہ ناقابل قبول ہے،بطور عوامی نمائندہ انہیں اس طرح کی بیہودہ باتوں سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔منڈیامیں جس طالبہ کو پانچ لاکھ روپئے کا انعام دیاگیاہے اُس معاملے کے پیچھے کیا حقیقت ہے یہ جاننے کی ضرورت ہے،اس ملک کو کہاں لےجایاجارہاہے پتہ نہیں،ایسے معاملات میں بھڑکائے جارہےطلباء کےو الدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے آگے آئیں،ورنہ آنےو الے دنوں میں اس کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اپنےبچوں کا مستقبل خراب ہوسکتاہے۔